لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کار سواروں کی ڈولفن پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
لاہور پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا تو اس میں موجود افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی کانسٹیبل ندیم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے میو اسپتال میں زخمی اہلکار کی عیادت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی کانسٹیبل ندیم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ کار سوار ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ٹریس کیا جائے۔