اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نےبغداد کے پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا،عراق میں مقیم پاکستانی شہری اور زائرین 5اور10سال کی مدت کے پاسپورٹ حاصل کر سکیں گےتقریب میں عراق کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ میجر جنرل نشاط اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پاکستان یاور حسین بھی شریک تھے۔