کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس بی کپ رمضان باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ سندھ چیمپین نیبرہڈکلب نے نشترکلب کو 33-44 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ونر ٹیم کی جانب سے احد جویری نے 20 حمزہ نے7 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے علی چن زیب نے 16 اور طلحہٰ امجد نے 8 پوائنٹس اسکور کئے۔ بائونس کلب کو 37-48 سے ہرادیا۔بائونس کلب کی جانب سے ضیااحمدنے 18،ڈاکٹر عاطف نے 12 اور محسن ریاض نے 8 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ گلشن ہاکس کی جانب سے سیف اللہ نے 17اور طلال احمدنے 8 پوائنٹس اسکورکئے۔ پہلے میچ میں سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ریاض احمد اور دوسرے میچ میں کراچی باسکٹ بال کے چیئرمین امجد علی خان مہمان خصوصی تھے۔ قبل ازیں مایہ ناز قوال امجدعلی صابری کی شہادت پر غلام محمدخان نے فاتحہ خوانی کرائی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔