• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہنڈریڈ میں حارث رؤف کی جارحانہ بولنگ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

حارث رؤف دی ہنڈرڈ میں ویلش فائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔
حارث رؤف دی ہنڈرڈ میں ویلش فائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے دی ہنڈریڈ کے ایک میچ میں جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حارث رؤف دی ہنڈرڈ میں ویلش فائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے سدرن بریو کیخلاف 20 گیندوں میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل لیں۔

رائٹ آرم فاسٹ بولر نے سدرن بریو کے بیٹر فن ایلن، جارج گارٹن اور جیمز فولر کو آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے 20 میں سے 9 ڈاٹ بالز کرائیں، تاہم انہیں دو چوکے اور ایک چھکا بھی لگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید