کراچی( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی و”حقوق کراچی تحریک“ کے قائد حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم شہبا زشریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کی کونسل میں ڈیجیٹل مردم شماری2023کی منظوری پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر کراچی کی اصل آبادی، حقیقی نمائندگی و وسائل اور ملازمتوں کے جائز اور قانونی حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، کراچی کے مینڈیٹ کے سودا گروں نے ایک بار پھر کراچی کی گنتی اور اہل کراچی کے مفادات پر سودے بازی کی ہے،کراچی کی آبادی کسی طور بھی ساڑھے تین کروڑ سے کم نہیں، جماعت اسلامی کراچی کی گنتی پوری نہ کرنے والی مردم شماری کو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرے گی۔