کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 5اگست کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں سیاہ باب کا اضافہ ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ کے موقع پر ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہ کشمیری 5اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف دنیا بھر میں سراپا احتجاج ہیں، اقوام عالم کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کی خواہاں ہے۔