سرگودھا(نمائندہ جنگ)ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے یونیورسٹی آف سرگودھا میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن کی ہدایت پر ’’کوئیک ریسپانس فورس‘‘ کا قیام عمل میں آ گیا ہے۔ چیف سکیورٹی آفیسر یونیورسٹی ملک محمد نذر کے مطابق متعلقہ فورس کا عملہ مین کیمپس، میڈیکل وزرعی کالج میں 24گھنٹے تیار مستعد اور تیار رہتا ہے نیز اس فورس سے ادارے کی سکیورٹی انتہائی بہتر اورغیر معمولی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئیک ریسپانس فورس میں باقاعدہ چاک وچوبند عملہ تعینات کیا گیا ہے۔سکیورٹی گارڈز کو باقاعدہ خصوصی ٹریننگ دیکرجدید اسلحہ اوروائر لیس بھی فراہم کی گئیں ہیں۔