کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئندہ ایک ماہ میں کراچی کے شہریوں کو نیبر ہڈ اسکیم کے تحت 23 پروجیکٹس مکمل کرکے دیں گے ،انہوں نے 17 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ گزری فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ،ردیا اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، یوسی چیئرمین اور دیگر موجود تھے ، میئر نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ضابطے کے مطابق اپنی مدت مکمل کررہی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی یہاں ہے اور یہیں رہے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب کے نتیجے میں چہرے تبدیل ہوئے ہیں لیکن نظام وہی ہے، لیکن اب ماضی کی طرح اختیارات کا رونا نہیں رویا جارہا ہے انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی میئر شپ کے حوالے سے شور کرتی رہے گی کراچی والے احتجاج میں نہیں بلکہ کراچی کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔