سانگھڑ (محمد مبین بھٹی ) سانگھڑ کی ایک لاکھ سے زائد سیلاب سے متاثرہ خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کے سلسلے میں ہائی اسکول سانگھڑ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غریب و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ایک لاکھ 5 ہزار 864خواتین میں مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جانب سے قدرتی آفات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے عوام کے دکھوں کا احساس کرتے ہوئے عوام کی مالی مدد، رلیف اور گھروں کی تعمیر پر ایک خطیر رقم خرچ کی ہے اور آئندہ بھی عوام کی یہ خدمت جاری رکھیں گے۔