اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسے محسوس ہورہا ہے 90روز میں ہونے والے انتخابات شاید ملتوی ہوجائیں، آئینی مدت سے انتخابات آگے جانا غیر آئینی ہوگا۔ ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما رضا ربانی نے کہا نئی مردم شماری کے حوالے سے بلوچستان سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے۔