• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان کے نئے گانے میں کنزیٰ ہاشمی، بھارتی اداکار کیساتھ جلوہ گر

فوٹو کولاج، انٹرنیٹ
فوٹو کولاج، انٹرنیٹ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے گانے کی میوزک ویڈیو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی باصلاحیت اداکار و میزبان کرن واہی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں نام بنانے کے بعد اب کنزیٰ ہاشمی اس میوزک ویڈیو کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے تیار ہیں۔

کنزیٰ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اس میوزک ویڈیو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اس پروجیکٹ کے آغاز کے لیے تیار ہو جائیں جو میرے دل کے بہت قریب ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’پہلی بار انتہائی باصلاحیت کرن واہی کے ساتھ کام کیا ہے تو شروع میں تھوڑا گھبرائی ہوئی تھی لیکن سرحد پار سے آنے والی محبت بہت زیادہ ہے‘۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ’یہ گانا ہمارے پسندیدہ لیجنڈ راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور اسے مانی منجوت نے لکھا ہے‘۔

کنزیٰ ہاشمی نے لکھا کہ’پروجیکٹ 91 اور ساز نواز انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے یہ گانا 15 اگست کو ریلیز ہو رہا ہے!‘

میوزک کے شائقین پاکستان اور بھارت کی ان مشہور شخصیات کو ایک ساتھ میوزک ویڈیو میں دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید