بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہری محمداسامہ عباسی نے ڈی سی او بہاول پور کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ بہاول پورشہرکے وسط میں واقع پلازہ میں سیکڑوں میٹر ایک جگہ پرنصب ہیں اوران دکانوں کے میٹرزکی بوسیدہ اورغیرمحفوظ تاریں کسی بھی حادثہ کاموجب بن سکتی ہیں اورشارٹ سرکٹ کے باعث پوری بلڈنگ آگ کی لپیٹ میں آسکتی ہیں جبکہ اس پلازہ میں ایک کالج کابھی کیمپس ہے جہاں طلبا وطالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں جن کی زندگیوں کوشدید خطرہ ہے، انہوں نے ڈی سی او سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔