راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) سواں سے راولپنڈی آتے مورگاہ موڑ کے پاس جہلم روڈ بیٹھ گئی۔ دو ہفتے قبل خراب ہونا شروع ہونیوالی سڑک اب دو لائنوں تک خراب ہو چکی ہے۔ یہاں پر اٹک ریفائنری میں اَن لوڈنگ کیلئے بڑے بڑے ٹینکرز مڑتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے حکام کو فوری مرمت کیلئے اقدامات کرنا چاہئیں ورنہ کسی بھی وقت کوئی سنگین جان لیوا حادثہ بھی ہو سکتاہے۔