دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی برآمدات میں ریکارڈ کمی آگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی کسٹم اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق 2020 کے بعد چین کی برآمدات میں ریکارڈ کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق چین سے برآمدات میں 14.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں 12.4 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برآمدات جولائی میں توقع سے زیادہ گریں جس کی ایک وجہ عالمی طلب میں مسلسل کمی ہے۔