بھارت سے پاکستان اپنے دوست سے شادی کے لیے آنے والی خاتون انجو (فاطمہ) کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
فاطمہ کے شوہر اور ضلع دیربالا کے رہائشی نصراللّٰہ نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
نصراللّٰہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ وزرات داخلہ کی جانب سے مانگے گئے دستاویزات فراہم کر دیے ہیں، پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے بھرپور انداز میں تعاون کر رہے ہیں۔
نومسلم فاطمہ (انجو ) کے شوہر نصراللّٰہ کا کہنا ہے کہ پچھلی دفعہ فاطمہ کے ویزے میں دو ماہ کی توسیع کی گی تھی، شادی کے بعد اب فاطمہ کے ویزے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیربالا کے رہائشی نصراللّٰہ اور بھارتی خاتون انجو کی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی۔