• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ ہوگا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی تضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کو 1996 میں بنائے گئے ماسٹر پلان کے مطابق بنایا جانا چاہئے، ٹرک اسٹینڈ سے تمام تجاوزات کا فوری خاتمہ ہوگا، نالے پر بنائی گئی دکانیں اگر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں ہیں تو انہیں منہدم کردیا جائے گا، ٹرک اسٹینڈ سے پارکنگ فیس اور ایم یو سی ٹی کی مد میں جو رقوم ملیں گی اس کا 60 فیصد ٹرک اسٹینڈ کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر، پانی و سیوریج کے کاموں پر صرف کیا جائے گا، گراؤنڈ رینٹ، ایم یو سی ٹی اور پارکنگ فیس سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے دورے کے موقع پر کہی،علاوہ ازیں انہوں نے ضلع وسطی میں شادمان نالے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ،انہوں نے کہاکہ کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت مختلف علاقوں میں جاری سڑکوں اور برساتی نالوں کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شادمان نالے کی کل لمبائی 1500 فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے جبکہ نالے کی گہرائی نو سے دس فٹ رکھی گئی ہے تاکہ نالے میں پانی کا بہاؤ بہتر انداز میں جاری رہے، دن رات کام ہورہا ہے اور جلد ہی اسے مکمل کرلیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید