• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

فواد عالم کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

گزشتہ روز  فواد عالم کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد امریکا چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید