• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی پور میں بھارت کا قتل ہوا ہے، کانگریس رہنما راہول گاندھی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی کانگریس رہنما راہول راجیو گاندھی نے کہا ہے کہ منی پور میں مودی کی حکومت نے ہندوستان کا قتل کیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں سزا معطلی کے بعد راہول گاندھی آج ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں مودی حکومت پر برس پڑے۔

راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرِ انتظام ریاست منی پور میں انسانوں کا نہیں ہندوستان کا قتل ہوا ہے۔

اُنہوں نے منی پور میں پھوٹنے والے فسادات کا ذمہ دار مودی کی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ  ’انہوں نے (حکومت) منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے، اِن کی حکومت نے منی پور کو نہیں بلکہ منی پور میں ہندوستان کو مارا ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں اقلیتوں پر ہونے والے تشدد اور فسادات کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور اور درجنوں مارے گئے ہیں۔


منی پور میں خواتین کی دن دہاڑے عصمت دری اور  تذلیل کی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جس پر تاحال بھارتی وزیراعظم مودی نے کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید