اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر درخواست گزار نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔
اس حوالے سے اپیل میں مؤقف ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات مضحکہ خیز اور حیران کُن ہیں، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو اسکینڈل بنیادی انسانی حقوق سے جڑا ہے۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے گینگ کے منظرِ عام پر آنے سے عوامی جذبات مجروح ہوئے، اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل سے درخواست کا کوئی بھی ذاتی مفاد نہیں ہے۔
اپیل میں عوامی مفاد کے اس کیس کو سنے جانے اور آئینی درخواست کو اعتراضات دور کر کے سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل سے متعلق درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔