کوئٹہ/ژوب( نمائندہ جنگ/نامہ نگار)سی ٹی ڈی کا ژوب مرغہ کبزئی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں امیرجماعت اسلامی کےکانوائےپر حملہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے،، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے کانوائے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں ایک کمپائونڈ میں موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نےمنگل اور بدھ کی درمیانی شب مرغہ کبزئی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے کمپائونڈ کو گھیرے میں لے لیا۔