ایران میں خاتون سے زیادتی کرنے کے جرم میں ملوث 5 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ افراد 2022 میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار تھے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال مئی میں خاتون کو اغوا کرنے اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے پانچوں افراد کو شمال مغربی شہر میں پھانسی دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی تھا اور انہیں جرم کے 4 دن بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔