• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ نے ٹوئٹر سے موصول ہونے والی آمدنی فالوورز میں تقسیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے ایکس (ٹوئٹر) کی جانب سے موصول ہونے والی آمدنی اپنے فالوورز میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صبح بخیر ، مجھے ٹوئٹر سے دو ماہ کے 10 لاکھ مل چکے ہیں لیکن یہ کمائی اپنے فالوورز میں بانٹنا چاہتی ہوں، جیتنے کے لئے میری پروفائل پر جاکر پہلی پوسٹ کو لائک اور شیئر کریں۔ 10 ونرز کے نام چند گھنٹوں میں بتاؤں گی۔ گڈ لک‘۔

تاہم انہوں نے مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک اور پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’ونر کے نام سلیکٹ کر رہی ہوں۔ ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے۔ اگر آپ بھی جیتنا چاہتے ہیں تو میری پروفائل پر جاکر پہلی پوسٹ کو لائک اور شئیر کریں۔ ونر وہی ہوں گے جنہوں نے پوسٹ کو لائک اور شیئر کیا ہوگا۔ اگر آپ شیئر کرچکے تو دوبارہ مت کریں اور کمنٹس میں done done لکھنا بند کریں۔

حریم شاہ نے اپنی دونوں پوسٹوں میں ٹوئٹر کی جانب سے موصول ہونے والی آمدنی کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس کے مطابق انہیں ٹوئٹر کی جانب سے 3 ہزار 510 ڈالرز موصول ہوئے ہیں جو پاکستانی مالیت میں 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید