سانگھڑ کے قریب دوڑ ریلوے اسٹیشن پر سرہاڑی جانے والی مال گاڑی کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگئے، 5 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک کو بحال کردیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی ایک بوگی کے چار ویل ٹریک سے اتر گئے جس کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والے اپ اور ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگئے۔
حادثے کے بعد نواب شاہ، سرہاڑی، شہدادپور اور ٹنڈو آدم میں ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک سے بوگی کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔