شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )گاؤں مرل پارمیں گندے پانی کے تنازعہ کی بناء پر زمیندار بوٹا اور اس کے ساتھیوں نے زمیندار قربان علی کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کرکے اس کی بیوی سکینہ بی بی اور جواں سالہ بیٹی فائزہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک راہگیر لڑکا بھی شدید زخمی ہوگیا جس کو میو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے حملہ آوروں نے جب فائرنگ کی تو گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا بیٹی ماں کو بچانے کیلئے آگے ہوئی تو حملہ آوروں نے اس پر شدید فائرنگ کردی اور پھر سکینہ بی بی کو بھی فائرنگ کرکے مار دیا بتایا گیا ہے کہ قربان علی اور محمد بوٹا کی زرعی زمینیں ساتھ ساتھ ہیں محمد بوٹا کی اراضی میں کھڑا گندہ پانی بارش کے باعث اوور فلو ہو کر قربان علی کے کھیتوں میں داخل ہوگیا تھا جس پر ان کے درمیان ا فطاری سے قبل جھگڑا ہوا اور محمد بوٹا کو کہا گیا کہ وہ گندے پانی کے نکاس کیلئے علیحدہ نالی بنوائے، اس تلخ کلامی کی بناء پر افطاری کے بعد محمد بوٹا عرف بوٹی نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ قربان علی کے گھر پر حملہ کردیا ۔