شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )خانقاہ ڈوگراں میں مبینہ طور پر جگہ ٹیکس دینے سے انکار کرنے پر 14افراد نے حملہ کرکے مقامی شہری رانا اشرف کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا پولیس نے نجیب وغیرہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔