وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں نگراں وزیراعظم سے متعلق مشاورت کی گئی۔
عشائیے میں اتحادی جماعتوں کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری عشائیے شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل، اسلم بھوتانی، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیر پاؤ، محسن داوڑ، اسعد محمود بھی عشائیے میں شریک تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ آصف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی عشائیہ میں موجود تھے۔