وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے جیو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ عاطف خان کے بیٹے کو باچاخان ایئرپورٹ پشاور سے حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی اپنے گھر پہنچ گئے۔
اس موقع پر افتخار درانی نے کہا کہ الحمدللّٰہ محفوظ ہوں، انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔