وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مالاکنڈ پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق عبدالغفار نامی ملزم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ سنہ کوٹ میں مقدمہ تھا۔ ملزم قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ اسے گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔