• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

تصویر بشکریہ: دی گارجیئن لندن۔
تصویر بشکریہ: دی گارجیئن لندن۔

چین کے شمالی مغربی شہر شیان میں شدید بارشوں کےبعدمٹی کا تودہ گرنے کے واقعہ میں  ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ 

شیان سے چینی میڈیا کے مطابق مٹی اور کیچڑ تلے دبے ہوئے مزید 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ چین اس وقت موسم گرما کے غیر معمولی طور پر بہت زیادہ بارشوں سے نبرد آزما ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیان شہر میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے والے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ 

چینی میڈیا نے مزید بتایا کہ شیان میں مٹی کا تودہ گرنے کا حادثہ جمعہ کو پیش آیا تھا، جس کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید