راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ 7 روزہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روز کےلیے جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران راولپنڈی ضلع میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 19 اگست تک کےلیے ہے، جس کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔