• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو باآسانی 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز تین دو سے جیت لی۔

ہومٹیم نے 166 رنز کا ہدف 18 اوور میں دو وکٹ پر حاصل کر لیا، برینڈن کنگ نے 55 گیندوں پر 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاوڈریہل میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنرز 17 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد سوریا کمار یادویو نے 61 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں اور ٹیم 9 وکٹ پر 165 رنز ہی بنا سکی، تلک ورما 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ نے شاندار بیٹنگ کی، کیل مائر تو 10رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن کنگ نے کسی بھارتی بولر کو نہ بخشا۔

 نکولس پورن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، پورن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  لیکن کنگ اسکور کرتے رہے۔

اس دوران بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا لیکن جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو  کنگ نے شائی ہوپ کے ساتھ مل کر ہدف 18 اوور میں دو وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا اور اپنی ٹیم کو سیریز میں بھی تین دو سے فتح دلا دی۔

برینڈن کنگ 55 گیندوں پر 85 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، شائی ہوپ نے 22 رنز بنائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید