راولپنڈی کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نالے میں ایک خاتون اور 2 بچے ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاکرہ روڈ رزاق ٹاؤن میں ایک خاتون برساتی نالے میں ڈوب گئی، چکری کےعلاقے میں بارش کے باعث جمع پانی میں بچہ ڈوب گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
چاکرہ روڈ رزاق ٹاؤن میں برساتی نالے میں ڈوبنے والی خاتون کو مقامی لوگوں نے بچا لیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک لڑکا بھی نالے میں گرا تھا۔
بچے کی تلاش کےلیے ریسکیو ادارے نے سرچ آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بورنگ روڈ پر ایک بچی نالے میں ڈوب گئی، جس کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔