راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) )راولپنڈی میں گراں فروشوں کے خلاف جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر صدر تسنیم علی خان نے تھانہ روات اور چک بیلی خان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے22دکانداروں کو جیل بھجوادیا ۔جبکہ گراں فروشی پر20ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ادھر3سے22جون تک راولپنڈی ڈویژن بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں226افراد کی گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔جبکہ اسی عرصہ میں دکانداروں کو36لاکھ 4ہزار2سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ایس این اے راولپنڈی قمر نذیر کے مطابق 3جون سے22جون تک راولپنڈی ڈویژن بھر 222ایف آئی آرز درج ہوئیں۔