اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہو گیا، جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے میر علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے، واضح رہے کہ علی مردان ڈومکی مشرف دور میں سبی کے ڈسٹرکٹ ناظم بھی رہے ہیں۔