پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جڑانوالہ میں اقلیتی املاک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس واقعے کے بارے میں سن کر لرز گیا ہوں۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عبادت گاہوں کے تقدس کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ انتظامیہ اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے۔