• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے لیگل ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے لیگل ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے 2 وکلا کو جیل میں داخلےکی اجازت دی گئی ہے جن میں نعیم پنجوتھا اورعمیرخان نیازی شاملِ ہیں۔

نعیم پنجوتھا نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو ملاقات کیلئے درخواست دی تھی جس میں شعیب شاہین، سمیرکھوسہ، گوہر علی خان اور نعیم پنجوتھا، عمیر نیازی اور علی اعجاز بٹر کا نام شامل کیا گیا تھا۔

قانونی ٹیم توشہ خانہ کیس میں دائر اپیل پر چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید