• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ اور منسا ملک کے مابین تنازع، اداکارہ شکایت لیکر تھانے پہنچ گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ منسا ملک نے اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر کردی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ منسا ملک کی جانب سے دائر کروائی گئی درخواست کی کاپی وائرل ہوگئی، جس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں علیزے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر کی ہے۔

منسا ملک نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 15 اگست کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران علیزے شاہ نے ان پر  جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور انہیں جوتیوں سے مارا، انہوں نے بہت مشکل سے اپنی جان بچائی جس کے شاہد سیٹ پر موجود تمام لوگ ہیں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں علیزے شاہ کے ماضی کے تنازعات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے قبل نجی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جاچکا ہے اور ان کی متنازع ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں علیزے شاہ پر ان سے پروفیشنل جیلسی کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ پروفیشنل جیلسی کی وجہ سے علیزے شاہ نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ علیزے شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور سیٹ پر انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید