ملتان میں مین ہول کی صفائی کے دوران گیس سے دم گھٹنے کے باعث وارسا کے 2 ملازمین جاں بحق اور ایک بےہوش ہوگیا ۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق ملتان کےعلاقےکچا پھاٹک کےنزدیک وارسا کے 4 ملازمین حفاظتی سامان کے بغیر ہی مین ہول کی صفائی کررہے تھے کہ اس دوران وارسا کے تین ملازمین گٹر میں گر گئے جہاں دم گھٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق اور ایک بے ہوش ہوگیاجسے نشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے وارسا کے ملازمین عارف اور خضر رشتے دار بھی ہیں ۔