اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ ترنول پولیس ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ان کی بیٹی کو لے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلکار ہمارے سیکیورٹی کیمرے اور ایمان کا لیپ ٹاپ اور فون بھی لے گئے ہیں۔
شیریں مزاری نے الزام لگایا کہ انہیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے، یہ اغوا ہے، گھر میں صرف دو خواتین تھیں۔