راولپنڈی میں ریلی نکالنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور 15 نامعلوم افراد بھی شامل کیے گئے ہیں۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اور ریاست مخالف نعرے لگائے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن فیض آباد کی جانب سے آئے اور مری روڈ کو زبردستی بلاک کیا۔