• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیدر آباد دکن میں ورلڈکپ کے میچز کی تاریخ بدلنے سے انکار کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023ء میں حیدر آباد دکن میں میچز کی تاریخیں نہیں بدلیں گی۔

بی سی سی آئی نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی سے مسلسل 2 دن میچز کا شیڈول بدلنے کا کہا تھا۔

بی سی سی آئی نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو دیے گئے جواب میں کہا کہ شیڈول میں تبدیلی اب ممکن نہیں ہے۔

حیدر آباد دکن میں 9 اکتوبر کو نیدر لینڈز اور نیوزی لینڈ جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہونا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کا میچ پہلے 12 اکتوبر کو ہونا تھا مگر اسے ری شیڈول کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید