امریکی کامرس سیکریٹری جینا ریمنڈو اگلے ہفتے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گی۔
امریکا کے کامرس ڈپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کامرس سیکریٹری 27 سے 30 اگست تک بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کریں گی۔
دورہ چین میں جینا ریمنڈو کی ملاقاتیں اعلیٰ چینی حکام سے ہوں گی۔
امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ دورے کے دوران کامرس سیکریٹری تعمیری بات چیت کی منتظر ہیں۔