ایران کا ایک فوجی وفد گزشتہ روز ماسکو پہنچا ہے، یہ وفد ایران اور روس کی بری افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کرے گا۔
روس کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل اولیگ سلیوکوف کا کہنا ہے کہ روس ایران کو مشرق وسطیٰ میں اہم ریاست کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران روس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور مستقل سیاسی مذاکرات ہماری شراکت داری کا اہم جزو ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے فوجی وفد کی سربراہی بری فوج کے کمانڈر جنرل خمارز حیدری کر رہے ہیں۔