لاہور میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، کاروباری سرگرمیاں اب رات 10 کے بجائے 11 بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں رات 11 بجے بند ہوں گی، شاپنگ مال، بیکریاں پورا ہفتہ رات 11 بجے بند ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ، ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے بھی پورا ہفتہ رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن، تندور اور دودھ، دہی کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں۔