• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ: پاکستان ٹیم پول اسٹیج میں ناقابل شکست

پاکستانی ٹیم نے ہدف 10ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستانی ٹیم نے ہدف 10ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہراکر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان ٹیم پول اسٹیج میں ناقابل شکست رہی۔

برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا۔

ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے، انگلش ٹیم کی اننگز 32 رنز اضافی رنز کی صورت میں تھے۔

شاہزیب حیدر نے 4 اور محمد شاہزیب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے ہدف 10ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللّٰہ نے 22 رنز بنائے۔

پاکستان پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید