• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں کی دریائی بیلٹ سیلاب کے نشانے پر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے مختلف علاقوں عارف والا، بہاولنگر اور چشتیاں میں بستیاں ڈبونے کے بعد لودھراں کی دریائی بیلٹ سیلاب کے نشانے پر ہے۔

دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافے کے باعث 40 موضع جات اور سیکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سیلاب کی وجہ سے 24 اسکول بند کردیے گئے جبکہ محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہیں۔

ادھر بہاولپور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید