وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی و مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ایرانی سفیر نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے حالیہ دورۂ ایران کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، غیر ملکی وفود کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران امریکا تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے، تنازع کا دیرپا حل ہی خطے کے استحکام و امن کا ضامن ہے۔