• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں سینیٹ ضمنی الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق امیدواروں میں عرفان سلیم، عبد الحسیب، اصغر علی، سجاد خان مہمند، راحیلہ بی بی شامل ہیں۔ 

ای سی پی نے کہا کہ سینیٹ نشست کیلئے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید کی نااہلی کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید