• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، پیپر دے کر آنے والی طالبہ جاں بحق، ماں اور دوست زخمی

قصور کے قصبے کوٹ رادھا کشن میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار طالبہ جاں بحق جبکہ اس کی والدہ اور سہیلی زخمی ہو گئیں، دونوں زخمیوں کو لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کوسٹر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی 15سالہ عائشہ جماعت نہم کی طالبہ تھی، اس کی سہیلی فاطمہ، اسے اور اس کی والدہ آمنہ کو پیپر دینے کے بعد موٹرسائیکل پر واپس گھر چھوڑنےجا رہی تھی کہ مین رائے ونڈ روڈ پر کوسٹر نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں عائشہ موقع پر جاں بحق، جبکہ اس کی والدہ اور سہیلی زخمی ہو گئیں، دونوں زخمیوں کو لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید