لندن ( جنگ نیوز) سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ سے قبل ٹینس کی دنیا کی نامور خواتین اسٹارزنے لندن میں پری ومبلڈن پارٹی میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگادیے۔جدید فیشن کے مطابق دیدہ زیب لباسوں میں ملبوس سیرینا ولیمز سمیت دو بار کی فاتح پیٹرا کویٹوا،برطانوی اسٹارز ہیتھر واٹسن ،لورا روبنسن اور نومی بروڈی ، ڈنمارک کی ٹینس سپر اسٹار کیرولین وزنیاکی، یوجین بوشارٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔